حکومت پنجاب کا صوبے بھر میں20 دسمبر سے 10 جنوری تک چھٹیوں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنید ریاض)حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں چھٹیوں کا باقاعدہ اعلان کردیا، موسم سرما کی چھٹیاں 20 دسمبر سے 10 جنوری تک ہوں گی .
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے 20 دسمبر سے موسم سرما کی تعطیلات شروع ہونے کا اعلان کیا ہے جو 10 جنوری تک جاری رہیں گی، ان چھٹیوں کے دوران تعلیمی ادارے بند رہیں گے اور طلباء بھرپور آرام کا وقت گزاریں گے ۔
تعطیلات کے بعد اسکول 13 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے، جہاں تدریسی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوں گی۔