(اویس کیانی ) پنجاب میں حکومتی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے مابین معاملات مزید گھمبیر ہونے لگے،صوبائی حکومت نے اپنے اتحادیوں کے خلاف مقدمات درج کروادئے۔
مری میں عوامی جرگے میں تقاریر کرنے پرپنجاب حکومت نے پیپلز پارٹی عہدیداروں کیخلاف مختلف ایف آئی آرز درج کروا دیں ،پیپلز پارٹی لیڈر شپ کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات بھی درج کروائے گے،مری جرگے کی ایف آئی آرز میں پیپلز پارٹی کے مرتضی ستی،مہرین انور راجا ،آصف اشفاق ستی اور دیگر نامزد ہیں۔
دوسری طرف وفاقی سطح پر ن لیگ مسلسل پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلیے مذاکراتی کمیٹی سے وقت مانگ رہے ہیں،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی صدارت میں ہونے والے وفاقی وزراء کی مذاکراتی کمیٹی پنجاب میں پیپلز پارٹی کے ساتھ حکومتی رویے میں بہتری کی یقین دہانی کروا رہی ہے جبکہ بلاول بھٹو بھی پنجاب میں پیپلز پارٹی کے ساتھ معاہدوں پر عملدرآمد نہ ہونے پر وزیراعظم سے شکایت کر چکے ہیں۔
یاد رہے کہ عوامی جرگے میں تقریر کرنے والے شاہد خاقان عباسی پر مقدمہ درج نہیں کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: خود سے کام نہیں کرتے،عمران خان سے ہدایات لیتے ہیں، بیرسٹر گوہرخان