سستی بجلی کی فراہمی ، پنجاب حکومت میدان میں آگئی،بڑے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے لئے موزوں مقامات ’ونڈ کوریڈور‘ کی نشاندہی کے لئے ہدایات جاری کردی گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد)حکومت کا شہریوں کو سستی بجلی کی فراہمی کے لئے کوشیں مزید تیز کرنے کا فیصلہ،سستی بجلی کی پیداوار کے لئے متعدد منصوبوں پر بیک وقت کام کیا جائے گا،حکومت پنجاب نے سستی بجلی کے اہم منصوبوں پر ورکنگ شروع کر دی۔
حکومت پنجاب نے سستی بجلی کے لئے شارٹ ٹرم، میڈیم ٹرم اور لانگ ٹرم منصوبوں پر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے،کم بجلی استعمال کرنے والے شہریوں کو پہلے ہی سولر سسٹم فراہم کئے جارہے ہیں،اگلے مرحلے میں ہوا سے بجلی کی پیداوار کے طریقہ کار کو اختیار کیا جائے گا۔
ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے لئے موزوں مقامات یعنی ونڈ کوریڈور کی نشاندہی کے لئے ہدایات جاری کردی گئیں،ونڈ کوریڈور کے لئے ماضی میں موزوں مقامات کی نشاندہی والی فائلیں کھولنے کا حکم دیا گیا ہے،ونڈ انرجی کے لئے سرمایہ کاری پر غیرملکی کمپنیوں کو پرکشش ترغیبات دینے پر ورکنگ کا آغاز کردیا گیا ،ڈنمارک کی ونڈ انرجی پیدا کرنے والی دنیا کی نمایاں کمپنی سے رابطہ کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
ضرورپڑھیں:پنجاب حکومت پیپلز پارٹی کے ساتھ ہاتھ کرگئی،رہنماؤں کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات درج
رپورٹس کے مطابق غیر ملکی کمپنی پہلے بھی پنجاب میں کام کر چکی ہے،جنوبی پنجاب میں واقع ممکنہ ونڈ کوریڈور سے بجلی کی پیداوار کے وسیع مواقع موجودہیں۔