عوام پر گیس بم گرانے کی تیاری، قیمتوں میں 25 فیصد سے زائد اضافہ متوقع

Dec 17, 2024 | 22:06:PM

(اویس کیانی) اوگرا  نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد ملک بھر کے گیس صارفین کو مزید مہنگائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 اوگرا نے سندھ اور بلوچستان کے گیس صارفین کے لیے اوسط 25.78 فیصد اضافہ منظور کیا ہے جبکہ اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گیس صارفین کے لیے اوسط 8.71 فیصد اضافہ منظور کیا گیا ہے۔ اوگرا نے سوئی سدرن کا اوسط ٹیرف 1762.51 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی ناردرن کا اوسط ٹیرف 1778.35 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی منظوری دی ہے۔ اوگرا نے گیس کمپنیوں کی درخواستوں پر گزشتہ ماہ عوامی سماعت کی تھی، جس میں گیس کمپنیوں نے یکم جولائی 2024 سے ٹیرف میں اضافہ مانگا تھا۔ اوگرا نے گیس کمپنیوں کی جانب سے مانگی گئی 208.67 فیصد تک اضافے کی درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے مذکورہ بالا اضافے کی منظوری دی ہے۔ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اوگرا گیس قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کون کتنے میں بکے گا؟ پی ایس ایل 2025 کیلئے کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان

مزیدخبریں