وزیراعظم شہباز شریف کا ہاؤسنگ سیکٹر کے فروغ کیلئے خصوصی ٹاسک فورس کی تشکیل

Dec 17, 2024 | 23:12:PM
وزیراعظم شہباز شریف کا ہاؤسنگ سیکٹر کے فروغ کیلئے خصوصی ٹاسک فورس کی تشکیل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے ہاؤسنگ سیکٹر کے فروغ کے لئے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دے دی۔

11 رکنی ٹاسک فورس کی سربراہی وفاقی وزیر ہاؤسنگ کریں گے،وزیر خزانہ، وزیر مملکت برائے ریوینیو، ڈی جی ویلفئیر اینڈ ری ہیبلیٹیشن پاکستان آرمی میجر جنرل دلاور خان ٹاسک فورس کا حصہ ہوں گے،چیئرمین ایف بی آر، ڈی جی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی بھی ٹاسک فورس میں شامل ہیں۔

ہاؤسنگ سیکٹر کے مختلف ماہرین کو بھی ٹاسک فورس میں شامل کیا گیا ہے،ٹاسک فورس ہاؤسنگ کے شعبے کی نمو اور ترقی کے لئے جامع فریم ورک تیار کرے گی،اربن منصوبہ بندی کی پالیسیوں میں تبدیلیوں کی سفارشات،ہاؤسنگ کے شعبے پر موجودہ محصولاتی نظام کے اثرات کا جائزہ اوراس سے جڑی درآمدی اشیاء اور مصنوعات پر ٹیکسوں میں کمی سے متعلق پالیسی تشکیل دے گی۔

ٹاسک فورس ہاؤسنگ سیکٹر کے لئے انسینٹوز کی ممکنات کا جائزہ لے گی۔

ٹاسک فورس ایک ماہ کی مدت میں حتمی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای کے تعاون کے بغیر آئی ایم ایف پروگرام مکمل نہیں ہوسکتا تھا، شہبازشریف