اسحاق ڈار کی مصری وزیر خارجہ سے ملاقات, غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

Dec 17, 2024 | 23:22:PM
اسحاق ڈار کی مصری وزیر خارجہ سے ملاقات, غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
کیپشن: اسحاق ڈار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس) نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار  اور مصر کے وزیر خارجہ و ہجرت اور تارکین وطن مسٹر بدر عبدلطی نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم فلسطینی جانوں کے مزید ضیاع کو روکا جا سکے۔

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان یہ ملاقات قاہرہ میں منعقدہ ڈی 8 وزارتی اجلاس کے موقع پرہوئی ۔ نائب وزیراعظم نے ڈی 8 سربراہی اجلاس اور وزارتی اجلاس کی میزبانی پر مصری حکومت کو مبارکباد دی اور وزیر خارجہ عبدلطیٰ کا گرمجوشی سے مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔

 دونوں ممالک کے درمیان گہرے کثیر جہتی تعلقات کو سراہتے ہوئے، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے سیاسی، دفاعی، ثقافتی، اقتصادی اور تجارتی تعلقات اور عوام سے عوام کے رابطوں کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ میں جاری اسرائیلی نسل کشی اور مغربی کنارے میں مظالم سمیت علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور غزہ میں جاری اسرائیلی نسل کشی پر شدید تنقید کی۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے غزہ کے لوگوں کے لیے انسانی امداد کی سہولت فراہم کرنے اور مقبوضہ فلسطین میں جنگ بندی کے لیے اس کی سفارتی کوششوں کے لیے مصر کے کردار کو سراہا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے جون 1967 سے پیشگی سرحدوں پر مبنی ایک قابل عمل، متصل اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے بھی واضح حمایت کا اظہار کیا، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔ 

یہ بھی پڑھیں: عوام پر گیس بم گرانے کی تیاری، قیمتوں میں 25 فیصد سے زائد اضافہ متوقع