بلاول بھٹو زرداری اورمرا د علی شاہ کی پی پی کے کا میا ب امیدوا روں کو مبا رکباد

Feb 17, 2021 | 00:05:AM

(24نیوز)چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ایس 43 سانگھڑ اور پی ایس88 ملیر پر پی پی پی امیدواروں کی کامیابی پورے پاکستان کے عوام کی کامیابی ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق بلاول بھٹو زرداری کا اپنے پیغا م میں کہنا تھا کہ سندھ میں ضمنی انتخابات کے نتائج سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہیں۔ عوا م نے سیاسی شعبدہ گروں کو خاک میں ملا دیا۔ضمنی انتخابات سے عیاں ہوگیا کہ ملک میں صورتحال اب عوام بخلاف سلیکٹڈ حکومت ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ضمنی انتخابات کی طرح سینیٹ الیکشن میں بھی شکست سلیکٹڈ وزیراعظم کی منتظر ہے۔ ملیر سے نومنتخب ایم پی اے یوسف مرتضیٰ بلوچ اور سانگھڑ سے کامیاب پارٹی امیدوار جام شبیر علی خان کو مبارکباد، یقین ہے یوسف بلوچ اور جام شبیر علی اپنے اپنے حلقوں کی عوام کی خدمت میں پیش پیش رہیں گے۔
دریں اثناءوزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی پیپلز پارٹی کے یوسف مرتضیٰ کی پی ایس 88 سے کامیابی پر مبارکباد،ان کا کہنا تھا کہ ملیر پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے، پی ایس 88 کے عوام نے تیر پر مہر لگا کر پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں