ضمنی انتخاب: پیپلزپارٹی نے2دن پہلے امیدوار سے ٹکٹ واپس لے لیا

Feb 17, 2021 | 10:25:AM

(24نیوز) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین نے پارا چنار ضلع کرم کے حلقہ این اے 45 میں ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے پارٹی امیدوار رفیع اللہ کا ٹکٹ واپس لے لیا۔

امیدوار رفیع اللہ نے پیپلز پارٹی ٹکٹ ملنے کے بعد زور و شور سے کمپین شروع کی  انتخابی مہم میں مصروف تھے کہ پارٹی کی جانب سے ٹکٹ واپس کرنے کی اطلاع ملی۔اس موقع پر رفیع اللہ نے کہا کہ پولنگ سے صرف 2 دن پہلے یہ فیصلہ سمجھ سے باہر ہے۔ پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے فیصلے کے بعدامیدوار، پارٹی کے ضلعی رہنما اور کارکن پریشان ہو گئے۔

مزیدخبریں