نشان حیدر حاصل کرنیوالے راشد منہاس کا 70واں یوم پیدائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا آج70واں یوم پیدائش ہے۔
تفصیلات کے مطابق نشان حیدر عاصل کرنے والے راشد منہاس شہادت کا رتبہ حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پہلے آفیسر تھے ان کی سالگرہ کے سلسلے میں مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی۔پاک فضائیہ کے پہلے شہید آفیسر پاکستان کے عظیم سپوت پائلٹ راشد منہاس 17فروری 1951 کوکراچی کی ایک معزز راجپوت فیملی میں پیدا ہوئے۔ان کے خاندان اور عزیز و اقارب پاک فوج سے وابستہ تھے، راشد منہاس نے بھی پاک فضائیہ کا انتخاب کیا،وہ اگست1971کو پائلٹ آفیسر بنے ۔
واضح رہے کہ20اگست1971ء کو ان کی تربیتی پرواز تھی ان کا انسٹرکٹر مطیع الرحمن زبردستی کاک پٹ میں داخل ہو گیا اور جہاز کا رخ دشمن ملک بھارت کی جانب موڑ دیا،راشد منہاس نے وطن پر جان قربان کرتے ہوئے جہاز کا رخ زمین کی جانب موڑ دیا،جہاز تباہ ہونے سے راشد منہاس نے شہادت کا رتبہ حاصل کیا،انہیں پاک فوج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا ۔