ڈالر سستا، روپے کی قدر میں مزید بہتری ہو گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)انٹر بینک میں ڈالر انتیس پیسے سستا ہوکر ایک سو 59روپے 28 پیسے کا ہوگیا ،معاشی ماہرین کا کہنا ہے پاکستان اور آئی این ایم کے درمیان قرضے کی قسط پر معاملات طے ہونا اہم پیش رفت ہے اور آئی ایم ایف کے بورڈ کی منظوری کے بعد روپے کی قدر میں مزید بہتری ہوگی۔
معاشی ماہرین کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 29 پیسے سستا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 159.57 سے کم ہوکر 159.28 روپے کا ہوگیا ، جبکہ روپے کی قدر میں معمولی بہتری ہوئی ہے ، معاشی ماہر اسد رضوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ قرضے کی قسط پر پیش رفت اہم ہے ، آئی ایم ایف کے بورڈ کی منظوری کے بعد 50 کروڑ ڈالر ملنے سے روپیہ مزید تگڑا ہوگا ،انہوں نے مزید کہا کہ ترسیلات زر بڑھنے ، کرنٹ اکاونٹ خسارے کے دباو میں کمی اور برآمدات میں اضافے کے مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ یہ بات بھی اہم ہے کہ آئی ایم ایف نے روپے کی قدر اور پالیسی ریٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔