(24نیوز)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کا بڑا اقدام، سالہاسال سے زیر التواہزاروں مقدمات کا آئندہ ڈیڑھ ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس محمد قاسم خان نے کہا کہ ضلعی عدلیہ میں 2016 تک کے زیر التواءتمام سول و سیشن مقدمات کو 31 مارچ تک نمٹادیا جائے۔ ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی جانب سے صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو ہدایت جاری کردی گئیں۔
اعدادوشمار کے مطابق لاہور کی ضلعی عدالتوں میں2016 تک کے 2 ہزار30 سیشن مقدمات زیر التواجبکہ پرانے سول مقدمات کی تعداد 37 ہزار728 ہے۔فیصل آباد میں پانچ سال پرانے سیشن و سول مقدمات کی تعداد190 اور چھ ہزار490 ، گوجرانوالہ کی ضلعی عدالتوں میں پانچ سال پرانے سول مقدمات کی تعداد تین ہزار سے زائد ہے جبکہ دو سو سے زائد سیشن مقدمات بھی زیر التواہیں۔ ملتان کی ضلعی عدالتوں میں 257سیشن اور 7 ہزار کے قریب سول مقدمات زیر التواہیں۔ راولپنڈی کی ضلعی عدالتوں میں2016 تک کے آٹھ ہزار سے زائد سول مقدمات جبکہ 145 سیشن مقدمات زیرالتواہیں۔شیخوپورہ کی سو ل عدالتوں میں پانچ سال پرانے سول مقدمات کی تعداد1 ہزار635، رحیم یار خان میں1 ہزار653 اوربہاولپور میں 17 سو سے زائد سول مقدمات زیر التواہیں۔
تمام سیشن ججز دی گئی ڈیڈ لائن پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ مراسلہ جاری کر دیا گیا۔