بھارتی کسانوں کا ٹرینیں روک کر  ہندوستان بند کرنے کا اعلان

Feb 17, 2021 | 13:31:PM

(24نیوز )بھارت میں کسانوں کا احتجاج جاری ہے،کسانو ں نے مودی سرکار کے ظالمانہ اقدامات کےخلاف پورا ہندوستان بند کرنے کا اعلان کردیا۔ کسانوں کے لئے ٹول کٹ بنانے والی ماحولیات کی کارکن دیشا راوی کی رہائی کے لئے مظاہرے بھی تیز ہو گئے۔

بھارتی کسانوں نے کہا کہ مطالبات کی منظوری کےلئے  کل ملک بھر میں ٹرینیں روک کر احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔ماحولیات کی کارکن دیشا راوی کی رہائی کے لئے سول سوسائٹی اور طلبا سڑکوں پر آ گئے۔ دہلی پولیس ہیڈ کواٹر کے سامنے احتجاج کیا گیا۔طلبا لیڈر نے مودی سرکار پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی مزدور کسان کی بات کرتا ہے وہ ملک دشمن ہو جاتا ہے۔ بنگلور میں بھی طلبا اور سماجی کارکنوں نے دیشا کی رہائی کے مظاہرہ کیا، دہلی پولیس نے بنگلور جا کر دیشا کو گرفتار کیا تھا۔ مغربی بنگال کے انتخابات میں بھی بی جے پی مخالف مہم چل پڑی۔ کسان رہنما کہتے ہیں کہ زرعی ترقی کے مخالف کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہیں دیا جائے گا۔

26 نومبر سے متنازع زرعی قوانین کے خلاف دھرنوں اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، لاکھوں کسان احتجاج میں شریک ہو چکے ۔

مزیدخبریں