(24 نیوز)پیپلز پارٹی کے رہنماسعید غنی نے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کے بہت سے لوگ خوش ہیں، الیکشن کمیشن کو حلیم عادل شیخ کیخلاف ایف آئی آر کٹوانی چاہیئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے اپنے لوگ کہہ رہے ہیں حلیم عادل شیخ فسادی ہے، حلیم عادل شیخ کیساتھ مسلح جتھے نے فائرنگ کی، پی ٹی آئی امیدوار اپنے حلقوں میں لوگوں کا سامنا نہیں کر پا رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت میں بے روزگاری، مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے، لوگ پی ٹی آئی سے تنگ آکر پی ڈی ایم جماعتوں کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کو پریشانی ہے حکومتی ارکان انہیں ووٹ نہیں دیں گے۔