(24نیوز)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایک ارب درخت لگائے،ڈبلیو ڈبلیو ایف جیسے اداروں نے آڈٹ کیا، بین الاقوامی ایجنسیز نے ایک ارب درخت لگانے کو سراہا۔ اب ہمارا ہدف ہے 10 ارب درخت لگائے جائیں۔
اسلام آباد میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لاہور اور پشاور کو گارڈن سٹی کہا جاتا تھا آج صورتحال مختلف ہے، درخت کاٹنے کے باعث آج لاہور میں آلودگی ہے، زمین اور سوچ میں تبدیلی لا رہے ہیں، لاہور میں 50 مقامات کی نشاندہی کی جہاں میواکی ٹیکنالوجی سے پودے لگا رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارے لئے اللہ تعالیٰ کا تحفہ ہے، بد قسمتی سے ہم اس کی قدر نہ کرسکے، آنے والی نسلوں کی بہتری کیلئے ضروری ہے کہ طرز زندگی کو بدلا جائے۔پاکستان کو ہرا بھرا کرنے کیلئےنوجوانوں کے تعاون کی ضرورت ہے۔