(24نیوز)پی ایس ایل کا جنون سر چڑھ کر بولنےلگا ، چھٹے ایڈیشن کے لئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہوگئیاور تقریباً تمام ٹکٹس ہاتھوں ہاتھ بک گئے۔
پی ایس ایل کے آغاز میں صرف تین دن باقی رہ گئے۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کو میچز کےلئے تیار کر لیا گیا۔ افتتاحی میچ کے ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار سے 5 ہزار مقرر تھی صرف 2 گھنٹوں میں 25 ہزار سے زائد ٹکٹ فروخت ہو چکے ۔ای ٹکٹنگ کمپنی کی ویب سائٹ پر شائقین کرکٹ کا رش بیک وقت میں 3 لاکھ سے زائد لوگ ویب سائٹ پر ٹکٹ بک کروانے کےلئے کوشاں رہے۔ جن لوگوں کو انٹرنیٹ کی سہولت میسر نہیں وہ ٹیلی فون پر بھی بکنگ کروا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے باعث اس سال 20 فیصد تماشائیوں کو گراؤنڈ میں جا کر میچز دیکھنے کی اجازت دی ہے، نیشنل اسٹیڈیم میں 34ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے لیکن کورونا کی وجہ سے صرف ساڑھے 7 ہزار افراد کو اجازت دی گئی ہے۔