زمین ہتھیانے کی کوشش،عمران خان کے بھانجے کیخلاف درخواست دائر

Feb 17, 2021 | 15:45:PM
 زمین ہتھیانے کی کوشش،عمران خان کے بھانجے کیخلاف درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان کے پڑوسی نے ان کے بھانجے پر زمین ہتھیانے کا الزام لگاتے ہوئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ۔ 

 پڑوسی عظمت اللہ کی طرف سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں شیراز عظیم کے خلاف دائرپٹیشن کی سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی۔شہری نے درخواست میں موقف پیش کیا کہ بنی گالہ میں وزیراعظم کے بھانجے زمین ہتھیا رہے ہیں، پولیس اور انتظامیہ نے عمران خان کی رہائشگاہ سے متصل میری زمین پر کام سے روک دیا ، ڈسٹرکٹ  میجسٹریٹ نے دفتر بلا کر زمین عمران خان کے بھانجے کو فروخت کرنے کا کہا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے انتظامیہ اور پولیس کو شہری عظمت اللہ کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے پولیس، انتظامیہ اور عمران خان کے بھانجے کو نوٹس جاری کر دیئے۔