(24نیوز)بدین کی سیشن عدالت نے جعلی ڈگری جمع کرانے کے کیس میں سابق خاتون سینٹر کو سزا سنادی۔
بدین کی سیشن عدالت کے جج جاوید عباسی نے جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق سینٹر یاسمین شاہ کو 2 سال قید اور 5 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔عدالت کی جانب سے کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد یاسمین شاہ کوگرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔یاسمین شاہ نے 2003 کے سینٹ الیکشن میں بی اےکی جعلی ڈگری جمع کرائی تھی۔
الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری جمع کرانے پر یاسمین شاہ کے خلاف سیشن جج کی عدالت میں ریفرنس دائر کیا اوران کی تنخواہ سمیت الاؤنسز بھی واپس لینے کا حکم دیا تھا۔
واضح رہے کہ یاسمین شاہ اور ان کے شوہر علی بخش شاہ نے 2008 اور 2013 کے عام انتخابات میں بھی حصہ لیا تھا لیکن انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔