پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رہے گا یا نہیں ؟فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ایف اے ٹی ایف کے آئی سی آر جی کا اجلاس آج سے شروع ہوگا، پاکستان ایکشن پلان پر تازہ ترین رپورٹ پیش کرے گا،آئندہ ہفتے ایف اے ٹی ایف پاکستان کے گرے لسٹ کے حوالے سے فیصلہ کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں شامل کئے جانے کا کوئی خدشہ نہیں ۔ ایف اے ٹی ایف کی 27 میں سے کوئی بھی شرط نامکمل نہیں ہے۔ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی تمام 27 شرائط پر مکمل یا جزوی عمل درآمد کیا ہے۔ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عملدرآمد میں ٹھوس پیش رفت کی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان ،ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر عمل درآمد کررہا ہے ۔ پاکستان نے دہشت گردوں کی مالی معاونت،منی لانڈرنگ روکنے کیلئے قانون سازی کی ذرائع دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے گئے۔
منی لانڈرنگ روکنے کیلئے بھی ٹھوس اقدامات کئے گئے ۔ جنوری 2019 میں پاکستان نے صرف ایک شرط پر مکمل عمل درآمد کیا تھا، حکام جنوری 2019 میں ایک پر جزوی عمل درآمد اور 25 شرائط نا مکمل تھیں ۔اکتوبر 2020 میں پاکستان نے 21 شرائط پر مکمل عمل درآمد کیا ۔اکتوبر 2020 میں پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی 6 شرائط پر جزوی عمل درآمد کیا ۔