ٹک ٹاک سٹار صندل خٹک کیخلاف انکوائری ، تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سیشن کورٹ نے ٹک ٹاک سٹار صندل خٹک کیخلاف انکوائری کی درخواست پر ایف آئی اے کے تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے ٹک ٹاک سٹار صندل خٹک کی درخواست پر سماعت کی۔ٹک ٹاک سٹار نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے نے حقائق کے برعکس انکوائری شروع کررکھی ہے ۔ میں پاکستان کی شریف شہری ہوں۔ ایف آئی اے نوٹسز جاری کرکے ہراساں کررہا ہے۔ عدالت فوری ایف آئی اے کو انکوائری روکنے کا حکم دے۔
عدالت نے ٹک ٹاک سٹار کابیان سننے کے بعد 5 مارچ کوایف آئی اے کے تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کرلی۔