نیشنل بینک کا بارہ سال سے آڈٹ نہ ہونے کا انکشاف

Feb 17, 2021 | 17:34:PM

(24 نیوز)چیئرمین رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ بارہ سال سے نیشنل بینک حکام نے آڈیٹر جنرل کو آڈٹ نہیں کرنے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی کمرشل آڈٹ اے جی نیشنل بینک نے سندھ ہائی کوئی کورٹ میں آڈیٹر جنرل کے خلاف کیس دائر کردیا ہے۔ نیشنل بینک نے سندھ ہائی کورٹ سے آٹھ سال سے سٹے لے رکھا ہے۔
سیکرٹری وزارت خزانہ کے مطابق نیشنل بینک نے لا ڈویژن کے لیٹر کی خلاف ورزی کی ۔ گزشتہ ہفتے وزارت خزانہ کی جانب سے نیشنل بینک کو آڈٹ کرانے کیلئے خط لکھا ہے۔
چیئرمین کمیٹی نے نیشنل بینک کے صدر کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل بینک کورٹ کس حیثیت میں گیا؟ کیا ان کے باپ کا بینک ہے؟ صدرنیشنل بینک کو آڈٹ سے بھاگنے نہیں دیں گے، یہ بادشاہ نہیں ہیں، چیئرمین کمیٹی آڈیٹر جنرل نیشنل بینک کا آڈٹ کرے گا۔ نیشنل بینک کے آڈٹ کے حوالے سے چیئرمین کمیٹی نے پندرہ دنوں میں آڈیٹر جنرل سے رپورٹ طلب کر لی۔ 

مزیدخبریں