پنجاب حکومت نے اپنا ٹریول ایجنسی ایکٹ تیار کرلیا

Feb 17, 2021 | 17:42:PM
 پنجاب حکومت نے اپنا ٹریول ایجنسی ایکٹ تیار کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب حکومت اب پاکستان ٹریول ایجنسی ایکٹ کی بجائے پنجاب ٹریول ایجنسی ایکٹ نافذ کرے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹریول ایجنسی ایکٹ کے تحت لاہور سمیت صوبہ بھر کی ٹریول ایجنسی پر نظر ہو گی۔ ٹریول ایجنٹ اور ایجنسی کی شہریوں سے لوٹ مار پر پنجاب حکومت کو کاروائی کا مکمل اختیار ہوگا۔ ٹریول ایجنسیز کو کنٹرول کرنے کیلئے کنٹرولر اور ڈپٹی کنٹرولر بھرتی ہوں گے۔ 
کنٹرول اور ڈپٹی کنٹرولر سمیت انسپکٹر کو ٹریول ایجنسی کی مانیٹرنگ کا مکمل اختیار ہوگا۔ کنٹرولر کو ٹریول ایجنسی کو 1 لاکھ روپے سے 2 لاکھ روپے تک کے جرمانے کا اختیار ہوگا۔ وفاق کی طرز پر اب پنجاب میں ٹریول ایجنسی ریگولیٹری کمیٹی بنائی جائے گی۔
 ٹریول ایجنسی کے پاس لائسنس نہ ہونے کی صورت میں کنٹرول اور ایجنسی کو سیل کرسکتا ہے۔ ٹریول ایجنسی کی جانب سے لائسنس کی تجدید نہ ہونے پر بھی اس کو جرمانہ کیا جا سکے گا۔ ٹریول ایجنٹ کو نئے ایکٹ کے تحت پنجاب حکومت کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اختیار نہیں ہوگا ۔ٹریول ایجنسی کنٹرولر اور دیگر عملے کے خلاف اپنی شکایات سیکورٹی سیاحت سے کرسکے گا۔