روسی کورونا ویکسین کی پاکستان آمد، پرائیویٹ سیکٹر نے اربوں روپے کمانے کی تیاری کرلی

Feb 17, 2021 | 17:54:PM

(24 نیوز)روسی کرونا ویکسین کی پاکستان آمد کے بعد پرائیویٹ سیکٹر کی ممکنہ اربوں روپے کمائی کی تیاری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق روسی ویلتھ فنڈز کیجانب سے کرونا ویکسین کی تیاری کیلئے ایک قومی فنڈ کا اجرا کیا گیا۔ ابتدائی تخمینہ کے مطابق روس کیجانب سے کرونا ویکسین کی تیاری کے بعد 10 ڈالر فی ڈوز ریٹ مقرر کیا گیا جبکہ دو ڈوز 20 ڈالر مقرر کئے گئے۔ پاکستان میں روسی کرونا ویکسین کی درآمدگی اور فروخت کی اجازت چغتائی لیب نے حاصل کر رکھی ہے۔
اطلاعات کیمطابق چغتائی لیب20 ڈالر والی خوراک 125 ڈالر فی 2 ڈوز فروخت کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اسطرح چغتائی لیب کو مبینہ طور پر مہنگے داموں 105 ڈالر فی شہری کا فائدہ متوقع ہوگا۔
 10 لاکھ افراد کیلئے منگوائی گئی کرونا ویکسین پر 105 ملین ڈالر کا خطیر منافع کمانے کا امکان ظاہر کیا جا رہاہے۔کرونا ویکسین کی درآمد پر ہونیوالے اربوں روپے کے ممکنہ غیرقانونی فائدہ کی اطلاع پر نیب نے چغتائی لیب انتظامیہ کو 22 فروری بروز سوموار بریفنگ کیلئے لاہور آفس طلب کر لیا۔

مزیدخبریں