(24 نیوز)رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیوکاکہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں کٹھ پتلی اتحاد کی شکست پر پوری قوم کو مبارک ہو۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ سندھ کے باشعور عوام نے سلیکٹڈ کو ایک بار پھر مسترد کر دیا ۔ ملیر اور سانگھڑ سے پی پی پی کی جیت عوام کی چیئرمن بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف زرداری کی قیادت پر اعتماد کا کھلا اظہار ہے ۔
یوسف مرتضی بلوچ اور جام شبیر کو جیت پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں ۔ سندھ اور بلوچستان سے کٹھ پتلی کو شکست مل چکی اب پنجاب اور پھر اسلام آباد کی باری ہے۔ عمران خان کو عوامی حمایت سے اسلام آباد کے ایوانوں سے بھی نکال باہر کریں گے۔