سندھ میں جمہوریت کا چہرہ داغدار ہے،فردوس عاشق اعوان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سندھ میں حلیم عادل شیخ انتقامی کاروائی کا نشانہ بنے،ایک ایم پی اے کو ہتھکڑیاں لگیں جو الیکشن دھاندلی کو بے نقاب کررہا تھا، یہ جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوش عاشق اعوان نے سول کلب ڈسکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تبدیلی پہلے کسی دور حکومت میں نہیں دیکھی ہوگی جس میں اسطرح الیکشن کمپین کی اجازت ہو۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جعلی راجکماری اور حواری نسل در نسل غلامی کے طوق والے وزیرآباد اور ڈسکہ میں اداروں پر الزامات لگا کرگئے ہیں۔جس جمہوریت کی آبیاری ہم نے کی ہے وہ بھی تاریخ کاحصہ بنے گی۔اس الیکشن کی آڑ میں جس طر ح نوٹوں کی بوریوں کے ذریعے ضمیر فروشی کی گئی وہ داستان آپکے سامنے لائینگے۔
انہوں نے کہا کہ جعلی راجکماری منشیات فروش اور قبضہ مافیا کے سامنے کپتان کا کھلاڑی جہاد کررہا ہے۔ہماری فلیکسز تک اتاری گئیں، الیکشن کمیشن نے ہمیں جرمانے بھی کئے۔ن لیگی امیدوار کے بھائی دبئی میں بھی ہیروئن سمگلنگ میں گرفتار ہوئے۔ادھر بھی محترمہ کے بھائی سے منشیات برآمدگی ہوئی۔