لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے تمام وسائل استعمال کرینگے، شیخ رشید

Feb 17, 2021 | 19:23:PM

(24نیوز)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کاکہناہے کہ لاپتہ افراد کی جلد سے جلد بازیابی کیلئے تمام حکومتی وسائل استعمال کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشیدسے لاپتہ افراد کے لواحقین نے ملاقات کی، جس میں لاپتہ افراد کو بازیاب کرانے کے حوالے سے بات چیت ہوئی،وزیر داخلہ نے لاپتہ افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک انسانی معاملہ ہے ہم اس کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہے میں،لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے تمام ادارے عملی اقدامات کررہے ہیں،حکومتی کوششوں سے بہت سے لاپتہ افراد کو بازیاب بھی کرایا گیا ہے۔
شیخ رشیدنے کہاکہ وزیر اعظم نے بھی آج کابینہ اجلاس میں لاپتہ افراد کے حوالے سے قانون لانے کا کہا ہے، وزارت قانون لاپتہ افراد کے حوالے سے قانونی پہلووں کا جائزہ لے رہی ہے۔

مزیدخبریں