عوام بہت جلد ووٹ کی طاقت سے بدلہ لیں گے، مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب عوام ووٹ کی طاقت سے بدلہ لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ قومی وطن پارٹی، پاکستان پیپلز پارٹی، جے یو آئی ف، مولانا فضل الرحمان اور خصوصی طور پر مولانا عطا الرحمان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے مسلم لیگ ن کے ساتھ تعاون کیا اور اپنے امیدوار کو ن لیگ کے حق میں دستبردار کرایا۔ اپنی عزت اور حوصلہ افزائی کی بھی مشکور ہوں۔
مریم نوازنے ضمنی الیکشن کے حوالے سے کہا کہ یہ ہو نہیں سکتا کہ ڈسکہ جائوں اور نوشہرہ نہ جائوں، مجھے پشتو زبان سے بہت پیار ہے۔ مجھے جتنی ہمدردی پنجاب سے ہے، سندھ سے ہے، بلوچستان سے ہے اس سے زیادہ ہمدردی خیبرپختونخوا سے ہے،اس کی وجہ نالائقی ، چوری اور ڈکیتی سمیت دیگر مسائل یہ صوبہ 8 سال سے برداشت کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف دور میں کھانے پینےکی اشیاء سستی تھیں، بجلی کےکارخانے لگ رہے تھے،گیس پیٹرول سستاہو رہا تھا، سڑکیں،موٹر وے بن رہی تھی، آٹا، چینی ،دالیں، سبزیاں سستی تھیں،ملک ترقی کر رہاتھا اور اچانک تاریخی نالائقی آگئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ریڑھیوں پرفروٹ رکھا ہےکوئی خریدنے والا نہیں، دکانیں خالی ہیں، دکانداروں میں سامان رکھنےکی سکت نہیں،مزدور،کارخانہ دار سب بے حال ہیں، والدین کے پاس بچوں کی فیس کے پیسے نہیں،سرکاری ملازم اور ڈاکٹر بھی بے حال ہیں، چولہے بھی بجھ گئے ہیں، سب لوگ بےحال ہوکر رہ گئے ہیں۔
نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ یہ بہت چالاک آدمی ہے، لوگوں پربہتان لگاتا ہے، چور چور کا نعرہ لگاتا ہے، عمران خان کابہت جلد حساب کتاب ہوگا،نوازشریف کےدور میں ترقی کی شرح 5.5 فیصد تھی، عمران خان کےدور میں ترقی کی شرح منفی ہوگئی ہے ، 73 سال میں عمران خان سے بڑاکوئی چور نہیں آیا، 225 ارب کا آٹاکھاگئے، دوسروں کو کہتے ہیں چور، 15ہزار ارب روپے کا قرضہ کھاگئے،دوسروں کوکہتےہیں چور۔
انہوں نے کہا کہ جن کو یہ چورکہتے تھے ان کےدور میں انڈے 80 روپے درجن تھے، آج انڈے300 روپے درجن ہیں، جب تحریک انصاف کا ووٹ مانگنے آئے تو اسےگیس اور بجلی کے بل دکھانا،کیا نوشہرہ میں کوئی سڑک بنی؟کوئی نوکری ملی؟ایک کروڑ میں سے ایک بھی نوکری نہیں ملی، نوکریاں جیب بھرنےوالوں کو ملی ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوامیں صرف دھکا بس والا کام ہوا ہے، دھکابس کانام میٹروبس ہے، جس بس کودھکا لگانا پڑےگا وہ چلےگی نہیں جلےگی۔