وزیراعظم کی زیرصدارت ارکان اسمبلی سندھ کا اجلاس، فیصل واوڈا اور سیف اللہ ابڑو کے نام فائنل

Feb 17, 2021 | 20:37:PM

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سندھ کے ارکان کا ویڈیو لنک پر اجلاس ہوا،جس میں سینیٹ امیدواروں پر ارکان کے تحفظات کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم نے فیصل واوڈا اور سیف اللہ ابڑو کے نام فائنل کر لئے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے فیصل واوڈا اور سیف اللہ ابڑو سے متعلق تحفظات کو بھی سنا ،اجلاس میں ارکان اسمبلی نے سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے وزیر اعظم سے سوال کیا آپ سیف اللہ ابڑو کو جانتے ہیں؟ وزیراعظم نے کہاکہ پارٹی کے پاس اور کوئی سندھ سے امیدوار نہیں تھا، پارلیمانی بورڈ نے مشاورت سے ٹکٹیں جاری کی ہیں، جن ارکان کو پارٹی نے ٹکٹیں دی ہیں انہی کو ووٹ دیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ فیصل واوڈا ہمارے بہترین امیدوار ہیں، فیصل واوڈا پارٹی کے پرانے ساتھی ہیں، وزیراعظم نے کہاکہ ماضی سے بہت کچھ سیکھا ہے، سینیٹ کے انتخابات کی تیاریاں مکمل ہیں۔ 
وزیراعظم نے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ آپ پارٹی امیدواروں کو سپورٹ کریں،انتخابی مہم کی نگرانی آئندہ خود کروں گا،ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہاکہ مجھے آپ کے مسائل کا ادراک ہے آپ کے مسائل حل کروں گا،وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کو پارٹی پالیسی سے آگاہ کردیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ تحریک انصاف سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خلاف ہے،پارٹی اور اتحادیوں کے ارکان کو ووٹ ڈالنے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کا معاملہ بھی اٹھا دیا، پی ٹی آئی ایم پی ایز نے آئی جی سندھ کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا.ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی پرزور مذمت کی، وزیراعظم نے کہاکہ سندھ حکومت نے جو کیا اگر کسی اور صوبے میں ہوتا تو سب ہم پر تنقید کرتے۔ باقی کسی صوبے میں ایسی غیر آئینی کام نہیں ہوتا۔ اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری سے قبل قانونی تقاضے ہوتے ہیں جو سندھ حکومت نے پورے نہیں کئے۔ 
ایم پی اے علی جی جی نے مطالبہ کیا کہ آئی جی سندھ کو تبدیل کیا جائے ۔ ہم سے سکیورٹی واپس لے لی گئی جو کہ خطرناک ہے۔ہمیں ایف سی کی سکیورٹی دی جائے ، وزیراعظم نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ میں اس معاملے کو دیکھوں گا ،آپ کے تحفظات دور کروں گا۔

مزیدخبریں