(24 نیوز)فیصل آباد میں نامعلوم شخص نے تین بہن بھائیوں پر تیزاب پھینک دیا، متاثرہ بچوں کوہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آبادکے علاقے کارخانہ بازار ڈرماں والی گلی میں نامعلوم شخص کے تیزاب پھینکنے سے 17 سالہ آمنہ، 14 سالہ خدیجہ اور 12 سالہ یوسف زخمی ہو گئے۔متاثرہ بہن بھائیوں کو الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کی تلاش جاری ہے، واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔