کورونا کے باعث مسافرطیارے ناکارہ ہونے لگے 

Feb 17, 2021 | 20:47:PM
کورونا کے باعث مسافرطیارے ناکارہ ہونے لگے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کورونا وبا کے باعث سینکڑوں مسافرطیارے ناکارہ ہونے لگے، امریکا میں اربوں ڈالر کے جہازوں کو کھڑا کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے سفری پابندوں کے باعث کھڑے نجی طیاروں پر دھول جمنے لگی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس نے ہوا بازی کی صنعت کو بھی بری طرح سے متاثر کیا ہے اور اربوں ڈالر کے جہازوں کو کھڑا کر دیا گیا ہے۔ جن پر دھول جم رہی ہے۔
کورونا کی وجہ سے امریکا کی نجی کمپنیوں کے طیارے بھی ائرفیلڈ میں کھڑے ہیں۔ کھڑے ہوئے سینکڑوں طیاروں کی فضائی تصاویر لی گئیں۔ جن میں فوجی طیارے بھی شامل ہیں۔
گزشتہ سال ایک ارب 80 کروڑ مسافروں نے ان طیاروں پر سفر کیا جبکہ کورونا سے قبل تقریباً ساڑھے 4 ارب افراد نے ان طیاروں پر سفر کیا تھا۔اس وبائی مرض نے بڑی تعداد میں تجارتی ہوائی کمپنیوں کو اپنے فضائی بیڑے دور دراز، بنجر صحرائوں میں کھڑے کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔