شہزادہ فلپ کی طبیعت ناساز، ہسپتال داخل

Feb 17, 2021 | 21:40:PM

(24نیوز)ملکہ برطانیہ الزبتھ کے شوہر شہزادہ فلپ کو طبیعت ناساز ہونے پرہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق 99 سالہ شہزادہ فلپ کی طبیعت کچھ دنوں سے خراب تھی جس کی وجہ سے انہیں لندن کے کنگ ایڈورڈ ہسپتال میں کچھ دنوں کیلئے منتقل کردیا گیا ہے، برطانوی شاہی ذرائع کے مطابق شہزادہ فلپ کو کسی ایمرجنسی کے تحت ہسپتال منتقل نہیں کیا گیا اور نہ ہی وہ کورونا وائرس کا شکار ہیں۔
دوسری جانب بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ فلپ کو ڈاکٹرز کی مشورے کے بعد احتیاطی طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں کچھ دنوں تک ڈاکٹرز کے زیر نگرانی رکھا جائے، شہزادہ فلپ ہسپتال میں کچھ دن آرام کرنے کے بعد واپس گھر منتقل ہوجائیں گے۔

مزیدخبریں