حکومت نے عوام کو فاقہ کشی کی زندگی گزارنے پر مجبور کردیا،رانا ثنا اللہ

Feb 17, 2021 | 22:12:PM
حکومت نے عوام کو فاقہ کشی کی زندگی گزارنے پر مجبور کردیا،رانا ثنا اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہاہے کہ عمران خان عوام میں اس قدر مقبول نہ تھے جس قدر مہنگائی لوگوں کو بے روز گار ی دے کر ہو رہے ہیں وزیراعظم کے بس کی بات نہیں کہ وہ ملک کی باگ ڈور سنبھال سکے۔عوام اس وقت کو کوس رہے ہیں جب تبدیلی سرکار نے جھانسہ دے کر عوام کو ووٹ کیلئے اکسایا۔ان خیالات کااظہاررانا ثنا اللہ نے ن لیگ یوتھ ونگ کے رہنماﺅں سے ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی تمام ناقص پالیسیوں نے عوام کو فاقہ کشی کی زندگی گزارنے پر مجبور کردیا ہے ، غریب آدمی دو وقت کی نوالے تک کو ترس گیا، نوکریاں ، گھر بانٹنے والے عوام سے روزگار بھی چھین رہے ہیں۔رانا ثنا اللہ نے کہاکہ تبدیلی کے نام پر برسراقتدار آنے والوں نے 3سالوں میں عوام کو مایوس کیا ہے، عمران نیازی کے نئے پاکستان کی کہانی ہے انہوںنے کہا کہ دو روپے فی یونٹ بجلی میں اضافہ وفاقی حکومت کی عوام کو معاشی طور پر تباہ کرنے کی ظالمانہ پالیسی ہے حکومتی بد نیتی اور گردشی قرضوں نے جعلی تبدیلی لانے والوں کا پول کھول دیا، گھریلو و صنعتی صارفین کو گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،اس وقت جس مہنگائی کا سامنا عوام کوہے ملک کی تاریخ میں اتنی مہنگائی دیکھنے اور سننے میں نہیں آئی مہنگائی کے اس دور میں جہاں غریب و متوسط طبقہ کے عوام کےلئے گھر چلانا اور بیوی بچوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنا مشکل ہے۔