(24 نیوز)لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے بلوچستان سے آئی خواتین نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا، لاپتہ افراد کے ورثانے فروغ نسیم سے سوال کرتے ہوئے کہاکہ آپ آئے وزیراعظم یہاں کیوں نہیں آتے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا جاری ہے، فروغ نسیم اور شہزاداکبر لاپتہ افراد کے لواحقین کے دھرنے میں پہنچ گئے۔فروغ نسیم نے کہاکہ لاپتہ افراد جلد گھروں کو پہنچیں گے آپ دھرنا ختم کردیں ،لاپتہ افراد کے لواحقین نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم یہاں کیوں نہیں آتے ،فروغ نسیم نے کہاکہ آپ لوگوں سے جو مذاکرات ہوئے اس میں مجھے آنے کا کہاگیا ،مجھے اس وقت کہتے کہ وزیراعظم آئیں تو پھر میں نہ آتا،وزیر قانون نے کہاکہ وزیراعظم لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے فکر مند ہیں۔
وزیراعظم یہاں کیوں نہیں آئے؟لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا ختم کرنے سے انکار
Feb 17, 2021 | 22:48:PM