دشمن کی مہم جو ئی کا جوا ب دینے کے لئے چوکنا رہنا ہو گا،جنر ل قمر جا وید با جوہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)آرمی چیف جنر ل قمر جا وید با جوہ نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے افسران جدید رحجانات سے خود کو روشناس کریں، موجودہ چیلنجز میں خود کو ہر وقت تیار رکھنا ہوگا۔ہمیں دشمن کی مہم جو ئی کا جوا ب دینے کے لئے ہمہ وقت چوکنا رہنا ہو گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جا وید با جوہ نے پی اے ایف ایئروار کالج اور سینٹرل آرڈیننس ڈپو کادورہ کیا، لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی، چیف آف لاجسٹک اسٹاف اینڈ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے ایئروار کورس کے شرکاءسے خطاب کیا اورپاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارتوں اور کامیابیوں کی تعریف کی۔