بھارت میں ہندو انتہا پسندآپے سے باہر،اذان کے وقت اونچی آواز میں موسیقی چلانے کی دھمکی

Feb 17, 2022 | 09:30:AM

(ویب ڈیسک)دنیا کی سب سے بڑی سیکولر ریاست کی دعوےداربھارت کا پول کھل گیا۔ بھارت میں ہندوانتہاپسندآپے سے باہر ہوگئے آذان کے وقت اونچی آواز میں موسیقی چلانے کی دھمکی دیدی۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت نہ بدلہ، حجاب اتارنے کے حکم پر دوبارہ لڑکیوں کا جھگڑا، احتجاج، اللہ اکبر کے نعرے
تفصیلات کے مطابق نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد ہندوستان میں مسلمانوں کی زندگی اجیرن کردی گئی مسلمانوں کو مذہبی رسومات کی ادائیگی سے روکا جارہا ہے پہلے تعلیمی اداروں میں مسلمان طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کی گئی اب آذان پر بھی انتہاپسندوں نے اعتراض شروع کردیا۔بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہندو انتہاپسندوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر اونچی آواز میں اذان دی گئی تو وہ بھی آذان کے وقت اونچی آواز میں موسیقی چلادیں گے ۔ہندو انتہا پسندوں نے کھنڈوا، بروانی، دھار اور اجین کے تھانوں میں اس حوالے سے درخواستیں دی ہیں اور مساجد میں لاوڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ہندو انتہاپسندوں نے پولیس کو اپنے ساتھ ملا لیا پولیس بھی ان کی زبان بولنے لگی مساجد انتظامیہ زوردیا جارہا ہے کہ مساجد میں لگے لاوڈ اسپیکر کی آواز کم جائے ۔
یہ بھی پڑھیں:حجاب کے بغیر امتحان دینے سے انکار۔بھارت کی باہمت طالبات ڈٹ گئیں

مزیدخبریں