بلدیاتی انتخابات میں کامیابی۔ وزیراعظم نے رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے لیے ممبران اسمبلی کو عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعظم عمران خان کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں ہوئیں اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ نچلی سطح پر کارکنوں کو متحرک کرنے کے لیے مہم تیز کی جائے۔ ل وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں کو احساس دلائیں کہ حکومت ان کی پریشانیوں سے پوری طرح آگاہ ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی منڈیوں میں بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے درآمدی مہنگائی ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 29 مئی کو ہوں گے۔
پہلے مرحلے میں ڈیرہ غازی خان، راجن پور، مظفر گڑھ، لیّہ، خانیوال، وہاڑی، بہاولپور، ساہیوال، پاک پتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، سیالکوٹ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، جہلم اور اٹک میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور، لیگی ایم پی اے کے بھتیجوں پر فائرنگ