(24نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 40 افراد انتقال کرگئے۔
این سی او سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 51 ہزار 677 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2870 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:امیتابھ بچن کے باڈی گارڈ پر بڑا الزام۔نوکری سے فارغ
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وبا نے مزید 40 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 5.55 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ 1495 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آمدن میں اضافہ کرنے کے 10 آسان طریقے