(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست اتر پردیش میں شادی کا جشن ماتم میں تبدیل ہوگیا خواتین اور بچوں سمیت 13 افرادگہرے کنویں میں گرکر چل بسے۔
تفصیلات کے مطابق اتر پردیش میں شادی کی تقریب کے دوران سلیبوں سے ڈھکے کنویں پر کچھ افراد بیٹھے تھے کہ اچانک سلیب ٹوٹ گئی اور کئی افراد گہرے کنویں میں جاگرے بھارتی میڈیا کے مطابق تیرہ افراد ہلاک ہوگئے جن میں 7 خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ کشی نگر کے ایک گاوں میں پیش آیا ۔ضلع مجسٹریٹ کے مطابق واقعہ میں ہلاک ہونے والے ہر فرد کے لواحقین کو 4 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔
جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور اسے ایک "دل دہلا دینے والا"واقعہ قرار دیا ہے ۔اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی اس سانحہ پر تعزیت کا اظہار کیااور زخمیوں کو علاج کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:حجاب کے بغیر امتحان دینے سے انکار۔بھارت کی باہمت طالبات ڈٹ گئیں
شادی کا جشن ماتم میں تبدیل ۔۔۔13افرادگہرے کنویں میں گرکرچل بسے
Feb 17, 2022 | 10:50:AM