وسیم اکرم نے بابر اعظم کو دوران میچ ڈانٹ دیا ،سوشل میڈیا صارفین برہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم ملتان سلطانز کیساتھ میچ دوران کپتان بابر اعظم پر برس پڑے ۔سوشل میڈیا صارفین نے وسیم اکرم کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیون میں کراچی کنگز کی مسلسل شکست کی وجہ سے وسیم اکرم نے دلبرداشتہ ہوکر بابر اعظم کو میچ کے دوران ڈانٹ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وسیم اکرم فیلڈنگ پر کھڑے کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم شدید برہمی کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ بابر اعظم وسیم اکرم کے سامنے سہمے سہمے لگ رہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:سہیل تنویر اور بین کٹنگ کے میچ کے دوران نازیبا اشارے، انتظامیہ کا بڑی سزا کا اعلان
Wasim Akram wasnt looks a happy chappy, not one to normally show his emotions, don’t think he really should have been remonstrating with Babar on the touch line, if anything save it for the changing room.
— Muhammad Areeb Uddin Sheikh. #AreebCricketWorld (@areeb_7official) February 17, 2022
Don't forget that he select this team on his own in draft.#WasimAkram pic.twitter.com/AEGUMICkLr
کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے مقابلے کے آخری لمحات میں وسیم اکرم خود باونڈری لائن پر آپہنچے اور وہاں کھڑے کپتان بابر اعظم کی حکمتِ عملی سے مطمئن دکھائی نہیں دیے اور انہیں ڈانٹ پلا دی۔سوشل میڈیا پر صارفین وسیم اکرم کے اس رویے کی شدید مذمت کررہے ہیں ۔
Really disappointed to see All Format Captain of Pakistan @babarazam258 is being treated like this by Wasim Akram. He is our hero and world’s best player, win and lose is part of game but you cannot scold him like this!#KKvMS #BabarAzam pic.twitter.com/IUZppN025G
— Arshad Khan Tanoli (@Arshadkhan_ofcl) February 16, 2022
واضح رہے کہ کراچی کنگز پی ایس ایل سیون میں ابھی تک ایک بھی کامیابی نہیں سمیٹ سکی اسے مسلسل آٹھ میچوں میں شکست کاسامنا کرنا پڑا ۔کراچی کنگز پہلی ٹیم ہے جو پی ایس ایل سیون سے باہر چکی ہے ۔ گزشتہ روز کراچی کنگز کو ملتان سلطانز سے بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں پر 174 رنز بنائے ، جوئے کلارک نے 40، شرجیل خان نے 36 اور عماد وسیم نے 32 رنز بنائے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے شاہنواز دھانی نے دو جبکہ رومان رئیس، بلیسنگ موزاربانی، عمران طاہر اور خوشدل شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ملتان سلطانز نے تین وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بناکر باآسانی کامیابی اپنے نام کرلی۔
یہ بھی پڑھیں:کرکٹ لورز کیلئے بری خبر،گلین میکسویل دورہ پاکستان سے دستبردار