جماعت اسلامی کا ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

Feb 17, 2022 | 12:08:PM
جماعت اسلامی کا ملک بھر میں احتجاج کا اعلان
کیپشن: جماعت اسلامی احتجاج فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) حکومت کے لئے ایک اور مشکل ،جماعت اسلامی نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کیخلاف دو روزہ احتجاج کااعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کیخلاف شہر شہر ،گائوں گائوں احتجاج کی کال دیدی ہے۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ پی ٹی ٹی حکومت نے اپنے ہی تمام ریکارڈ ڈالے ہیں،ملک اس وقت ملکی اور بین القوامی مافیاز کے ہاتھوں میں ہے۔

امیر جماعت کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے،مہنگائی کے باعث شہری خود کشیوں پر مجبور ہو چکےہیں۔ عمران خان حکومت چھوڑ دیں ورنہ ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:اتحادیوں کی سنی گئی۔ کون کون کابینہ میں شامل؟ ہنگامی فیصلے