(ویب ڈیسک)نیپال اور آئرلینڈ کے میچ کے دوران نیپال کے وکٹ کیپر نے سپرٹ آف کرکٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین کرکٹ کے دل جیت لئے ۔
یہ بھی پڑھیں:وسیم اکرم نے بابر اعظم کو دوران میچ ڈانٹ دیا ،سوشل میڈیا صارفین برہم
تفصیلات کے مطابق نیپال اور ائرلینڈ کے درمیان میچ کے دوران ائرلینڈ کے کھلاڑی بیٹنگ کررہے تھے میچ کے دوران ایک لمحہ ایسا بھی آیا جب بلے باز رن لینے کیلئے بھاگا تو وہ کریز کے آدھ میں ہی پہنچ کر گر گیااتنے میں گیند وکٹ کیپر کے ہاتھ میں آگئی اگر وہ چاہتے تو بلے باز کو آوٹ کرسکتے تھے مگر کپتان نے انہیں منع کردیا کہ ان کو آوٹ نہیں کرنا کیوں کہ وہ گر گیا تھا ۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوگئی وکٹ کیپر کے اس عمل نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے ۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرکٹ شائقین نیپالی ٹیم کے کھلاڑی کی جانب سے ’سپرٹ آف کرکٹ‘ کے مظاہرے کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں اور اسے خوب سراہ رہے ہیں ۔
کرکٹ کمنٹیٹر اینڈیریو لیوںارڈ نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ بہت متاثرکن لمحہ تھا جو دنیا بھر میں وائرل ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:کرکٹ لورز کیلئے بری خبر،گلین میکسویل دورہ پاکستان سے دستبردار