سی سی ٹی وی کیمرے نے مودی کی مکاری عیاں کردی

Feb 17, 2022 | 15:17:PM

(ویب ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی مکاری سی سی ٹی وی کیمرے نے عیاں کردی ۔ 
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم مودی نے نئی دہلی میں ایک مندر کا دورہ کیا اور اس دوران مندر میں پوجا بھی کی۔اس دوران مودی کو مہمانوں کے تاثرات والا رجسٹر دیا گیا جہاں مودی کے سگنیچر اور تاثرات پہلے سے ہی درج تھے مگر مودی ڈرامہ بازی کرتے ہوئے اس پر قلم پھیرتے رہے مگر انہیں یہ خیال نہیں رہا کہ ان پر کیمرہ بھی لگا ہوا ہے ۔کیمرے کی آنکھ نے مودی کی ڈرامہ بازی عیاں کردی ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مودی رجسٹر پر جھوٹ موٹ کی قلم پھیررہے تھے حقیقت سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر لوگوں نے مودی کا مذاق بنا لیا ۔سوشل میڈیا صارفین مودی پر طرح طرح کے کمنٹس کررہے ہیں ۔کئی لوگوں نے مودی کو برا ایکٹر قرار دیا ۔کئی سوشل میڈیا صارفین مودی ڈ رامے باز قرار دیاتو کچھ نے انہیں مکا ر کے لقب پکارا۔
 یہ بھی پڑھیں:بھارت میں ہندو انتہا پسندآپے سے باہر،آذان کے وقت اونچی آواز میں موسیقی چلانے کی دھمکی

مزیدخبریں