بل گیٹس کو ہلال پاکستان سے نوازا گیا 

Feb 17, 2022 | 15:53:PM

(ویب ڈیسک)صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کوہلال پاکستان سے نواز دیا ۔
تفصیلات کے مطابق بل گیٹس کو ہلال پاکستان سے نوازنے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی ۔ تقریب میں وفاقی وزرا سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی ۔
اس سے قبل مائیکروسافٹ کے بانی بِل گیٹس اپنے دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میںپولیو کے خاتمے اور دیگرموضوعات پر بات چیت کی گئی۔جبکہ مائیکروسافٹ کے بانی نے چک شہزاد میں پاکستان پولیو پروگرام کا دورہ بھی کیا اس موقع پر بل گیٹس کو انسداد پولیو مہم سے متعلق بریفنگ دی گئی بل گیٹس نے پاکستان میں پولیو سے متعلق اقدامات کو سراہا۔بریفنگ میں بل گیٹس کو بتایا گیا کہ پولیو ورکرز اور والدین کے تعاون سے پاکستان ایک سال سے پولیو فری ہے جبکہ بل گیٹس نے کہا کہ پاکستان کیساتھ پولیو پروگرام میں تعاون جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:بل گیٹس کا دورہ پاکستان ، وزیراعظم سے ملاقات

مزیدخبریں