کویتی حکومت کو جھٹکا۔ وزیر دفاع اور وزیر داخلہ نے استعفے دے دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(نیوز ایجنسی)کویتی حکومت کو بحران کا سامنا۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شیخ حمد جابر العلی اور نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ الشیخ احمد المنصور نے وزیر اعظم الشیخ صباح الخالد الصباح کو اپنے استعفے پیش کر دئیے ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق القبس کو ایک خصوصی بیان دیتے ہوئے الشیخ حمد جابر العلی نے کہا کہ میں نے اپنا استعفا اس لئے پیش کیا کہ ہم اس ماحول میں مزید کام نہیں کر سکتے۔ دونوں وزرا نے کہا کہ سیاسی ماحول جھگڑوں اور ہنگامہ آرائی سے بھرا ہوا۔انہوں نے ایک بیان میں وضاحت کی کہ اصلاحات کا حصول تقریباً ناممک ہو گیا کیونکہ ایگزیکٹو باڈیز کی طرف سے مجموعی اصلاحات میں رکاوٹوں کی وجہ سے اب مزید کام ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس امہ کے ارکان پوچھ گچھ کے آلے کو من مانی طور پر استعمال کرتے ہیں۔اس استعفا سے چند گھنٹے قبل وزیر خارجہ الشیخ احمد ناصر المحمد عدم اعتماد سے اس وقت بچے جب ان کے خلاف پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی تاہم اس میں ان 23 ارکان نے اس کی مخالفت جب کہ 21 نے بل کی حمایت کی تھی۔پارلیمنٹ کا یہ اجلاس دس ارکان کے مطالبے پر طلب کیا گیا تھا۔ انہوں نے وزیر خارجہ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔ شادی میں ناکامی۔ حدیقہ کیانی نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا