واہ جی واہ،انسٹاگرام نے نیا فیچر متعارف کروا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام لوگوں کے سٹوریز پر ری ایکشن دینے کے طریقے کو بدل رہا ہے۔ میٹا کی ملکیت والے فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم نے ایک نیا پرائیویٹ سٹوری جیسا فیچر متعارف کرایا ہے جو صارفین کو براہ راست پیغام یا ڈی ایم بھیجے بغیر انسٹاگرام سٹوریز کو پسند کرنے کی اجازت دے گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انسٹا گرام اس سے پہلے جب بھی کوئی صارف سٹوریز پر ردعمل ظاہر کرتا تھا، اسے ڈی ایم کے طور پر بھیجا جاتا تھا۔ صارفین کے پاس سٹوریز شیئر کرنے کا اختیار بھی ہے۔ تاہم تازہ ترین اپ ڈیٹ آپ کی سٹوریز کے ویو شیٹ میں لوگوں کے ہینڈلز کے آگے ایک دل دکھائے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ صارفین کے پاس اب سٹوریز پر ری ایکشنز کی تعداد کی گنتی نہیں ہوگی۔
انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نےنئی اپ ڈیٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب آپ ڈی ایم بھیجے بغیر لوگوں کی سٹوریز کو پسند کرکے کچھ پیار بھیج سکتے ہیں۔ سٹوریز پر لائکس نجی ہیں اور شمار نہیں ہوتے بلکہ وہ آپ کی سٹوریز کے ویو شیٹ پر لوگوں کے ہینڈلز کے آگے دل کے طور پر ظاہر ہوتے ہیں۔ایڈم موسیری نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل سے پوسٹ کی گئی ویڈیو میں کہا ہے کہ جب آپ لائک بٹن پر ٹیپ کریں گے تو ری ایکشن ڈی ایم کے طور پر نہیں بھیجا جائے گا۔ پرائیوٹ سٹوری کی گنتی ظاہر نہیں کی جائے گی۔ لائک ڈی ایم تھریڈ میں نہیں بلکہ ویور شیٹ میں نظر آئے گی۔جیسے ہی آپ اسٹوریز سے گزرتے ہیں، ایک پیغام بھیجیں اور اس چھوٹے سے کاغذ کے ہوائی جہاز کے درمیان ایک ہارٹ آئیکن ہوتا ہے اور اگر آپ اس پر ٹیپ کرتے ہیں تو یہ اس سٹوری کے مالک کو ایک لائک بھیجے گا، اور یہ لائک وویور شیٹ میں ظاہر ہوگانہ کہ آپ کے ڈی ایم تھریڈ میں۔اس لئے صارفین کو اب پبلک کاونٹ نہیں دکھائی دے گا۔ اگر آپ سٹوری کی ویو شیٹ دیکھیں تو صارفین صرف یہ دیکھ سکیں گے کہ ان کی کہانیوں کو کس نے پسند کیا ہے۔