’’یاد آ رہا ہے‘‘بچوں کا رو رو کر برا حال، بپی لہری کی آخری رسومات ادا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے مشہور موسیقار و گلوکار بپی لہری کی آخری رسومات ممبئی کے ولے پارلے میں واقع پون ہنس شمشان گھاٹ میں ادا کر دی گئیں۔ ان کی میت کو پھولوں سے سجے ٹرک میں گھر سے شمشان گھاٹ تک لے جایا گیا تھا۔والد بپی لہری سے آخری بار بات نہ کر پانے کا غم انکے بیٹے بپا کے چہرے پر صاف نظر آرہا تھا۔ باپ کی چتا کو اگنی دیتے ہوئے وہ بے سدھ ہوگئے اور پھر انہیں وہاں موجود پنڈتوں نے سنبھالا اور آخری رسوم مکمل کیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ووڈ کے مشہور گلوکار اور میوزک کمپوزر بپی لہری اس دنیا کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے چھوڑ کر چلے گئے۔ ان کی آخری رسوم جوہو میں پون ہنس شمشان گھاٹ میں پوری روایت کے مطابق ادا کی گئیں۔بپی دا کو آخری وداعی دینے کے لیے شمشان گھاٹ کو پھولوں سے سجایا گیا تھا۔ان کے بیٹے بپا نے انہیں مکھ اگنی دیکر نم آنکھوں سے آخری الوداع کیا۔ اس دوران بپااپنے والد کو یاد کر کے اپنے آنسو نہ روک سکے اور پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے ۔
جیسے ہی بپی لہری کے جسد خاکی کو آخری رسومات کے لیے لہری ہاؤس سے باہر لایا گیا تو بپی دا کے بیٹے بپا لہری اور بیٹی ریما لہری بری طرح تڑپتے روتے نظر آئے۔ بپا بے بسی سے باپ کو کندھا دے رہے تھے۔اپنے والد کی پرانی یادوں کو یاد کرتے ہوئے وہ روتے رہے اور آخر میں مکھ اگنی دیکر ان کی روح کے سکون کے لئے دعا کی۔ ریما کو اس دوران ان کے دوستوں اور خاندان والے کو سنبھالتے ہوئے دیکھا گیا، لیکن وہ اپنے والد کو یاد کر کے بار بار جذباتی ہو رہی تھیں۔ بپی لہری کے قریبی ساتھی کے مطابق بپی دا کی آخری بات ان کی بیٹی ریما سے ہوئی تھی۔ وہ بیٹی ریما کے بہت قریب تھے اور بپی دا نے ان کی گود میں آخری سانس لی
یہ بھی پڑھیں: کپل شرما فلم کی دنیا میں واپسی کیلئے تیار