ایک وقت میں نوجوان کی دو منگنیاں؛ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مراکش میں نوجوان کی ایک ہی تقریب میں دو الگ الگ لڑکیوں کے ساتھ منگنی کی خبر سوشل میڈیا میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق مراکش میں ایک ہی تقریب میں دو لڑکیوں سے منگنی کی اور دونوں کو پروپوز کیا۔ نوجوان کی دونوں کے ساتھ دوستی تھی، اتفاق سے دونوں نے ہاں کردی ہے جس کے بعد موصوف اب شادی کی تیاری کر رہے ہیں۔نوجوان کی ایک ہی تقریب میں دو لڑکیوں کے ساتھ منگنی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے۔
ویڈیو میں نصیر نامی نوجوان اپنی دو منگیتروں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر لڑکیاں کہہ رہی ہیں کہ یہ ان کی زندگی ہے اور وہ استحکام چاہتی ہیں۔ انہیں ایک شخص سے شادی میں کوئی برائی نظر نہیں آتی۔اس کے علاوہ سوشل میڈیا صارفین نے دونوں لڑکیوں کی بے باکی پر تنقید کی ۔ تبصروں میں غصہ اور طنزیہ ردعمل دیکھا جاسکتا ہے۔ لڑکیوں نے اس رجحان کو مسترد کرتے ہوئے اور عرب معاشروں میں اسے فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
ویڈیو کے تناظر میں ایک لڑکی نے کہا کہ یہ فیصلہ ان کے لیے ذاتی آزادی ہے۔ اس نے منگنی کو قبول کرنے کے بارے میں لوگوں کے ان تبصروں پر اپنی وحشت کا اظہار کیا۔اس نے لوگوں کے بے تکے مشوروں کے طریقہ کار کی بھی مذمت کی جن میں اسے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
حدث في العالم الثالث :
— m i s s d i o r???????? (@missdior456) February 15, 2022
شاب مغربي يدعى نصير بن ذكري وخطيبتيه، حيث أقدم على خطبتهما في وقت واحد، ولاقى عرضه القبول من الطرفين، ليصبح مرتبطًا بالاثنتين ويستعد للزواج منهما، في ظاهرة غريبة من نوعها.
ولاقت التجربة انتقادات عديدة، كما تلقت الفتاتان العديد من النصائح بعدم استكمال pic.twitter.com/LjUhllLW6Q
تنقید کے جواب میں انہوں نے ان سے پوچھا کہ تم میں سے ہر ایک کا ایک شوہر کیوں نہیں ہے؟ جو لوگ ہم پر تنقید کرتے ہیں، اللہ انہیں ہدایت دے۔ ہمیں کسی غلط یا حرام کی ضرورت نہیں، میں امید کر رہی تھی کہ ہمارے ساتھ کھڑے ہوں اور ہمارا ساتھ دیں گے۔
مزیدپڑھیں؛ معروف امریکی اداکارہ نے اسلام قبول کرلیا ۔۔مسلمان دوست سے منگنی