پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو10رنز سے شکست دے دی

Feb 17, 2022 | 20:07:PM

(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ 7 کے آج ہونیوالے24 ویں میچ میں  پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو10رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 7 کے آج ہونیوالے24 ویں میچ میں  پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا۔ پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر206 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ  کو رنز کا 207رنز کا ہدف دیا ، جس کے جواب میں اسلام آبا دکی ٹیم مقررہ اوورز میں سات کھلاڑیوں کے نقصان پر196رنز بنا سکی، اور اس طرح اس کو  10رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نےمیچ سے قبل کہا ہےکہ میچ میں پوری قوت لگائیں گے اور 175 پلس سکورکرکےحریف ٹیم کو دباؤ میں لائیں گے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان آصف علی نے ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کیں۔

یہ بھی پڑھیں: واہ جی واہ،انسٹاگرام نے نیا فیچر متعارف کروا دیا

مزیدخبریں