امریکی اور روسی جنگی جہاز آمنے سامنے، ٹکر ہوتے ہوتے بچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کچھ دن پہلے بحیرہ روم میں روس کے کئی جنگی جہازوں اور امریکی بحری فوج کے ایک جاسوسی و الیکٹرانک وارفیئر کیلئے مخصوص جہاز کے مابین ٹکر ہوتے ہوتے بچ گئی۔
ایرانی ٹی وی چینل نےسی این این کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اتوار کو بحیرۂ روم کے اوپر امریکی بحریہ کا الیکٹرانک وارفیئر اور جاسوسی سرگرمی انجام دینے والا پی-8 پوسائیڈن جہاز اور روس کے کئی بمبار طیارے ایک دوسرے کے بہت ہی نزدیک پہنچ گئے تھے۔ان ذرائع نے اپنی رپورٹ میں صحیج وقت اور جگہہ کا ذکر کئے بغیر صرف اتنا کہا ہے کہ روس کے بمبار طیاروں کی مشقیں پیشہ ورانہ نہیں تھی۔
یہ بھی پڑھیں: واہ جی واہ،انسٹاگرام نے نیا فیچر متعارف کروا دیا