آریز سےنکاح نامے میں کیا شرط رکھی؟ حبا بخاری نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) گزشتہ ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکار جوڑی حبا بخاری اور آریز احمد کی شادی کے حوالے سے ایک دلچسپ انکشاف سامنے آیا ہے۔
حبا بخاری اور آریز نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی ۔ پروگرام میں حبا بخاری نے بتایا کہ آریز اب دوسری شادی نہیں کرسکیں گے کیونکہ وہ اس کی اجازت نہیں دیں گی۔میزبان کی جانب سے سوال کے جواب میں اداکارہ حبا بخاری نے تفصیل سے بتایا کہ انہوں نے اپنے نکاح نامہ میں یہ شرط درج کروائی ہوئی ہے کہ آریز کبھی دوسری شادی نہیں کریں گے۔
حبا بخاری کا بتانا تھا کہ میں نے شادی کے علاوہ بھی بہت کچھ نکاح نامہ میں لکھوایا جس پر میرے ابا نے مجھے کہا تھا کہ کہیں یہ دیکھ کر وہ شادی سے منع نہ کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: ساہیوال میں اوباش نے بس ہوسٹس کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا