(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک تحقیق کے مطابق مملکت سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ کو تنہا خواتین مسافروں کے لئے محفوظ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔اس کے برعکس جوہانسبرگ، کوالالمپور اور دہلی کو خواتین تنہا مسافروں کے لئے سب سے کم محفوظ شہروں کے طور پر درجہ دیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں قائم ٹریول انشورنس کمپنی انشور مائی ٹرپ سائٹ کے مطابق 84 فیصد تنہا مسافر خواتین سے انکی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے چھٹی گزارنے والوں کی اس آبادی کے لئے محفوظ ترین مقامات کا پتہ لگایا گیا ہے، جس کے لئے یہ سٹڈی کی گئی ہے۔ سعودی عرب کا مقدس شہر مدینہ منورہ 10/10 کے مجموعی سکور کے ساتھ تنہا خواتین مسافروں کے لئے سب سے محفوظ شہر پایا گیا۔جنس کی بنیاد پر حملوں کی عدم موجودگی اور رات کے وقت اکیلے چہل قدمی کو محفوظ محسوس کرنے کے ذیلی اشاریہ میں مدینہ کو اعلیٰ درجہ دیا گیا۔ انشور مائی ٹرپ کے مطالعہ کے مطابق تھائی لینڈ میں چیانگ مائی 9.06/10 کے مجموعی اسکور کے ساتھ دوسرا محفوظ ترین شہر ہے اور دبئی کو 9.04/10 کے مجموعی اسکور کے ساتھ تنہا خواتین مسافروں کے لئے تیسرا محفوظ شہر قرار دیا گیا ہے۔ سٹڈی کے مطابق خواتین تنہا سفر کرنے والوں کے لئے سرفہرست پانچ محفوظ ترین شہروں میں سعودی شہر مدینہ 10/10پوائنٹس کے پہلے ، دوسرے نمبر پر چیانگ مائی تھائی لینڈ 9.06/10، تیسرے نمبر پر دبئی یو اے ای 9.04/10 چوتھے نمبر پر
کیوٹو جاپان 9.02/10 اور پانچوٰیں نمبر پر مکاؤ چین 8.75/10 پوائنٹس کے ساتھ شامل ہیں۔ انشور مائی ٹرپ کے مطالعہ کے مطابق خواتین تنہا مسافروں کے لئے پانچ سب سے کم محفوظ شہروں میں جوہانسبرگ جنوبی افریقہ 0/10 پہلے،کوالالمپور ملائیشیا 2.98/10 دوسرے ،دہلی انڈیا 3.39/10 تیسرے،جکارتہ انڈونیشیا 3.47/10 چوتھے اور پیرس فرانس 3.78/10 پواینٹس کے ساتھ پانچویں نمبر کے ساتھ شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آریز سےنکاح نامے میں کیا شرط رکھی؟ حبا بخاری نے بتادیا